وادی کشمیر میں سرکردہ علیحدگی پسند لیڈران بشمول سید علی گیلانی و
میرواعظ مولوی عمر فاروق اور مسئلہ کشمیر کے دیگر متعلقین کے ساتھ ملاقات
کرنے کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر وسابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت
والی پانچ رکنی وفد نے جمعرات کو یہاں ریاستی
گورنر این این کے ساتھ راج
بھون میں ملاقات کی۔ راج بھون کے ایک ترجمان نے وفد اور گورنر کے درمیان ہوئی ملاقات کے بارے
میں کہا یہ ٹیم جو سری نگر میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ موجودہ حالات
پر تبادلہ خیال کر رہی ہے ،نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کو گورنر کے ساتھ
بانٹا۔